اشعار
Poet: UA By: UA, Lahoreدل توڑنے سے پہلے یہ سوچ لیا ہوتا
پتھر سے چوٹ کھا کر شیشہ کیا ہوا
دل توڑنے میں تم نے کوئی کسر نہ چھوڑی
لیکن ہمارے صبر نے ہر بار حوصلہ دیا
تیری نگاہوں کے بھنور میں آج بھی
میرے جیون کی کشتی ڈولتی ہے
ان حسرتوں کا خوں تیرے کوچے سے کر چلے
ہم تیری خوشی کے لئے تیرا در چھوڑ کر چلے
کہاں سے لائیں وہ فرصت کے احساسات دوبارہ
تیری یادوں کی وہ راتیں تیری باتوں کے سارے دن
ہم خود سے محبت کرتے ہیں ہمیں خود سے نفرت نہ ہوگی
ہم کو بھی ہمارے دل کو بھی قدرت نے بنایا ہم نے نہیں
More General Poetry







