اضطراب
Poet: N A D E E M M U R A D By: N A D E E M M U R A D, umtata RSAتم ہی کہو
کس سے ملیں
کس سے نہ ملنے کی باتیں کریں
سوچیں بہاروں کو
بیٹھے خزاؤں میں
اور دور بھی ہوں تو آہیں بھریں
ملنے ملانے کی خواہش کریں
اتنا ہنسیں مل کے، دنیا کے غم جتنے
اتنی کریں باتیں لمحے ہیں کم جتنے
ٹک ایک دوجے کو دیکھا کریں
اور سوچتے جائیں باتیں وہ سب
ممکن نہیں ہیں جو دنیا میں اب
رخصت کی باتوں کو رخصت کریں
یا پھر کہو تم ہی کس سے ملیں
کس سے نہ ملنے کی باتیں کریں
سوچیں بہاروں کو بیٹھے خزاؤں میں
اور دور بھی ہوں تو آہیں بھریں
More Love / Romantic Poetry






