الزام تم پر ایک بھی آنے نہیں دیا
Poet: ارشد ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachiاس کی انا نے اسےکبھی آنے نہیں دیا
میری انا نے بھی اسے بلانے نہیں دیا
ہم نے بھی سر جھکا دیا خاموش ہوگئے
اس طرح اسےہاتھ چھڑانے نہیں دیا
جن سے رہی عمر بھرہاتھ ملانے کی آرزو
اس نے کبھی ہاتھ بڑھانے نہیں دیا
اب اس قدر بھی دور نہ تھا اس کا گھر مگر
جانے کس بات نے اسے آنے نہیں دیا
ترکِ تعلقات میں ممکن تھا سب مگر
ہم نےتیرے نشاں کو مٹانے نہیں دیا
طوفان سے الجھتے رہے ہم جس کے واسطے
خود اس نے ایک چراغ جلانے نہیں دیا
میں چپ رہا روتا رہا پتھر بنا رہا
الزام تم پر ایک بھی آنے نہیں دیا
More Love / Romantic Poetry






