الفاظ دیتا تھا
Poet: شفق By: Shafaq, Lahoreمیری خاموشی کو جو الفاظ دیتا تھا
جو ہر بات پر مجھ پر جان دیتا تھا
آج وہ کیسے دور ہو گیا مجھ سے
جو آہٹ کو بھی میری پہچان لیتا تھا
جینے مرنے کے وعدے کیے تھے
تقاضے سب محبت کے پورے کیئے تھ
آج بیٹھا ہے وہ کسی اور کے ساتھ
جو کبھی پہلو میں میرے آرام کرتا تھا
جس کی ہر شام مجھ سے تھی
ہر رات کی آرزو مجھ سے تھی
آج وہ کیوں اتنا غیر ہو گیا
جو صرف میری بات کرتا تھا
بلا وجہ ہی فاصلے آے درمیان
بے وجہ ہی بد ظن ہوا وہ
پہچاننے سے بھی منکر ہے آج
جس کی شناخت میں ہوا کرتا تھا
More Love / Romantic Poetry






