انتظار
Poet: Zahid M. Abbasi By: Zahid M. Abbasi, Manchester, UKخواب جلتے رہے راکھ ہوتے رہے
ہم سلگتے رہے دن بدلتے رہے
تیری یادوں نے ہر شب رلایا ہمیں
روز آنکھوں سے ساون برستے رہے
تیری آرزو میں تیری جستجو میں
ہم مقدر سے اپنے ہی لڑتے رہے
وقت ہاتھوں سے نکلا تیز اسقدر
بند مٹھی سے ذرے سرکتے رہے
انتظار ، انتظار اور انتظار
ہم تو سولی پہ ہر دم لٹکتے رہے
More Love / Romantic Poetry






