اندھیری شب ہے، دیا وفا کا جلا کے رکھنا
Poet: طالب حسین ثباؔت By: Nazim ZarSinner, Pakpattansharاندھیری شب ہے، دیا وفا کا جلا کے رکھنا
ہماری یادوں کو اپنے دل میں بسا کے رکھنا
نہ جگ میں بدنام ہونے دینا پیار اپنا
مری وفاؤں کو اپنے دل میں چھپا کے رکھنا
میں لوٹ آؤں گا، تم مرا انتظار کرنا
یہ ہاتھ مہندی سے جان میری سجا کے رکھنا
نہیں یہ ممکن میں بھول جاؤں وفا تمھاری
مرا تصوُّر تم اپنے دل میں بسا کے رکھنا
More Love / Romantic Poetry






