ان آنکھوں میں دل کا قرار رہتا ہے
Poet: Ahmad Faisal Ayaz By: Ahmad Faisal Ayaz, Hafizabadان آنکھوں میں دل کا قرار رہتا ہے
 در طبیب پہ جانا بے کار رہتا ہے
 
 کرتے رہیں جو تم سے پیار سو کیا
 کرنا چاہا تھا کبھی جو پیار رہتا ہے
 
 اس دل کے مسیحا سے کوئی جا کر کہے
 دل دھڑکتا تھا کبھی جو بیمار رہتا ہے
 
 دانستہ تو یہ لب نہ کھولے تو اور بات
 ہروقت ان پہ مچلتا اک اظہار رہتا ہے
 
 اس شخص کو پیار کی حدیں نہ سمجھا
 وہ شخص جو ہر حد سے پار رہتا ہے
 
 ساری رات ہی آہیں بھرتا ہے دل
 سر شام سے ہی تیرا انتظار رہتا ہے
 
 ٹھکانا بدلا نہ اپنا خواہ مٹ گیا میں
 عیاز رہتا تھا جہاں وہاں مزار رہتا ہے
More Love / Romantic Poetry






