ان آنکھوں کو جب ایک نظر دیکھوں
ان میں چاہت کا ایک سمندردیکھوں
اپنےدل و نظر میں بسا کر اسے
جی چاہے یوں ہی عمربھردیکھوں
اسےآنکھوں سے دور جانے نہ دوں
اپنے پاس بٹھا کرجی بھر کر دیکھوں
ایک مدت سے میرےدل کی تمناہے
اس کے ساتھ بسا کر اپنا گھر دیکھوں
اسےاصغر کادیکھنا گوارا ہی نہیں ہے
پھروہی بتادے کہ میں کدھردیکھوں