ان سےپیار کیا۔۔۔۔

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

ان سے پیار کیا اس میں میری خطاکیا ہے
کیاایسا کر کہ میں نے کوئی گناہ کیا ہے

ان کہ قانون میں اگر محبت کرنا جرم ہے
پھران کی عدالت میں اس کی سزاکیاہے

ہم نے ان سےاپنے دل کی بات کہہ دی
وہ پھر بھی پوچھتے ہیں تو چاہتا کیا ہے

اپنےپہلو میں مجھےجاں بلب دیکھ کر
بولےاچھا بھلا تھااصغراسےہوا کیاہے

Rate it:
Views: 517
18 Dec, 2013