ان کا ملنا دلفریب انداز میں تھا

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

ان کا ملنا دلفریب انداز میں تھا
سلسلہ پیار کا شروع آغاز میں تھا

سرگوشی تھی انکی باتوں میں
اک سرور ان کی آواز میں تھا

بج رہے تھے جل ترنگ کانوں میں
کوئی نغمہ جیسے ساز میں تھا

اڑان بلند تھی ان پرندوں کی
قافلہ جن کا محو پرواز میں تھا

آتے رہے وہ قریب آہستہ آہستہ
آگے بڑھنا ان کا اک راز میں تھا

Rate it:
Views: 420
11 Oct, 2013