دور ہوگا نہ فاصلہ دل کا
ان کو بتلاؤ راستہ دل کا
وہ بھی کانٹے زباں میں رکھتے ہیں
میں بھی لائی ہوں آبلہ دلِ کا
مسکرا کر جو تم نے دیکھ لیا
ہم بھی کر لیں گے فیصلہ دل کا
اس قدر بے رخی بھی ٹھیک نہیں
ٹوٹ جائے نہ آسرا دل کا
اپنی صورت بھی دیکھ لو یارو!
صاف گر ہو یہ آئینہ دل کا
مہ وشوں میں مگن ہیں وشمہ جی
حوصلہ اس نے بھی ہا را دل کا