اور تنہا میرا چاند عاصم
Poet: ASIM JALAL RANA By: ASIM JALAL RANA, FAISALABADزمیں واقف ہے نہ آسماں اور تنہا میرا چاند عاصم
خوش خوش ہے سارا جہاں اور تنہا میرا چاند عاصم
نظر کے سامنے ہیں کھلے ھوئے پھول کیسےکیسے
یہ مچلتی بہاروں کا سماں اور تنہا میرا چاند عاصم
ھر اک سمت ہے مہرووفا کا سمندر موجزن
رت چاہت کی ہے جواں اور تنہا میرا چاند عاصم
یہ سوچ کے کانپ اٹھتا ھوں فصل بہار میں
سجی ہے بزم دوستاں اور تنہا میرا چاند عاصم
دن گزرے گا کیسے رات کٹے گی پرائے شہر میں
پرائے ہیں سارے لوگ وہاں اور تنہا میرا چاند عاصم
پھر نئی چوٹ لگی ہے پھر پرانے زخم جاگے ہیں
ھوں میں بھی بہت پریشاں اور تنہا میرا چاند عاصم
یہ خیال مجھے سونے نہیں دیتا کسی کروٹ شب بھر
بیت چکا ہے وقت خزاں اور تنہا میرا چاند عاصم
More Love / Romantic Poetry






