تجھی کو بسایا اپنے دل میں اور بسایا کچھ بھی نہیں
جدھر دیکھا تو ہی نظر آیا اور نظر آیا کچھ بھی نہیں
دنیا والوں نے بے وجہ بدنام کر دیا
میں نے بس تیرا دل چرایا اور چرایا کچھ بھی نہیں
بس اک تجھ ہی کو نہیں کھونا چاہتے تھے ہم لیکن
ہم نے بس تجھی کو گنوایا اور گنوایا کچھ بھی نہیں
وہ جس کو یاد کیے بغیر سوتے نہیں تھے ہم
اس نے بس ہمیں ہی بھولایا اور بھولایا کچھ بھی نہیں