Add Poetry

اُس چاند سے چہرے کی جبیں ہوں

Poet: جہانزیب کنجاہی دمشقی By: جہانزیب کنجاہی دمشقی, gujrat

میرا عروج و زوال کچھ یوں ہے
کبھی آسماں تو کبھی زمیں ہوں

بھیڑ میں بھی اس طرح دیکھائی دیتا ہوں
جس طرح تنہائی میں گوشہ نشیں ہوں

جس کے لیئے شبِ تنہائی میں سجدے کیئے
اُس چاند سے چہرے کی جبیں ہوں

تم یہ بات تسلیمِ دل کرو یا نہ کرو
میں اپنی ہی وفاوَں کا لفظِ یقیں ہوں

جو رستے منزلِ وفا تک لے جاتے ہیں
میں ان ہی رستوں کا اِک مکیں ہوں

شاید تمہیں اِس کا احساس تو ہو گیا ہو گا
ترے آس پاس تو ہوں مگر نہیں ہوں

Rate it:
Views: 418
17 Feb, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets