Add Poetry

اُس کے ہاتھوں سے خوشبوئے حنا آتی ہے

Poet: Wasi Shah By: Shazia Hafeez, Attock

اُس کے ہاتھوں سے خوشبوئے حنا آتی ہے
ایسا لگتا ہے کہ جنت سے ہوا آتی ہے

چومنے دار کو کس دھج سے چلا ہے کوئی
آج کس ناز سے مقتل میں قضا آتی ہے

نہ کبھی کوئی کرے تجھ سے تیرے جیسا سلوک
ہاتھ اُٹھتے ہی یہی لب پہ دعا آتی ہے

تیرے غم کو یہ برہنہ نہیں رہنے دیتی
میری آنکھوں پہ جو اشکوں کی ردا آتی ہے

اس کے چہرے کی تمازت بھی ہے شامل اس میں
آج تپتی ہوئی ساون کی گھٹا آتی ہے

گھومنے جب بھی تیرے شہر میں جاتی ہے وفا
بین کرتی ہوئی واپس وہ سدا آتی ہے

ہے وہی بات ہر اک لب پہ بہت عام یہاں
ہم سے جو کہتے ہوئے ان کو حیا آتی ہے

Rate it:
Views: 1126
16 Jul, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets