اِس طرح سے وہ مرے دِل کو سزا دیتا ہے

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

اِس طرح سے وہ مرے دِل کو سزا دیتا ہے
وعدہ کرتا ہے مگر کر کے بھلُا دیتا ہے

ساری دنیا میں نہیں اس کا بدل مِل سکتا
پیار میں تھوڑا سا شکوہ جو مزہ دیتا ہے

جِن کو رُکنا ہی نہِیں ہوتا کِسی ایک جگہ
کون اُن خانہ بدوشوں کو صدا دیتا ہے

عمر بھر رہتا نہیں کویٔ بھی صدمہ باقیٔ
وقت ہر دِل پہ لگے گھاؤ مِٹا دیتا ہے

لڑکیاں کھیل کے ہوتی ہیں جسِ آ نگن میں بڑی
پیار بابل کا وہ آ نگن بھی چھڑا دیتا ہے

ایک کم ظرف کو جِس درجہ بھی عزِت دے دو
وقت آنے پہ وہ اوقات دِکھا دیتا ہے

 

Rate it:
Views: 928
07 Dec, 2012