اپنا دردغزل میں سمو لیتا ہوں

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

اپنا درد غزل میں سمو لیتا ہوں
دکھوں کو اشعارمیں پرولیتاہوں

میں جہاں کہیں بھی چلاجاؤں
وہاں پیار کی فصل بو لیتاہوں

اپنے غموں کی تشہیرنہیں کرتا
اپنےکمرےمیں بیٹھ کررو لیتا ہوں

غم کے مارےجب نیندنہیں آتی
سہانی یادیں ساتھ لیکرسولیتاہوں

Rate it:
Views: 412
17 Nov, 2013