اپنی اپنی ذات میں گُم ھیں
Poet: Qasim Baba By: Qasim Baba, Slough Londonاپنی اپنی ذات میں گُم ھیں
 شِیشے کے محلات میں گُم ھیں
 
 لیڈر ہیں یا سوداگر ہیں
 مال و حوس خواهشات میں گُم ھیں
 
 اُن کا مقصد ، دولت شہرت
 اور ہم ہیں جذبات میں گُم ھیں
 
 سیدھا رستہ بھول چکے ہیں
 چھوڑ کے دن کو ،رات میں گُم ھیں
 
 کوئی تو اُن کا بھی سوچے
 جو قاسم ، آفات میں گُم ھیں
More Love / Romantic Poetry






