اپنی روداد غم لکھےجا رہا ہوں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

اپنی روداد غم لکھےجارہاہوں
اسےپڑھ کر آنسوبہا رہا ہوں

بڑی درد بھری ہےزندگی اپنی
اس حال میں بھی جئیےجارہاہوں

مولا نےایساظرف بخشا ہے
کوئی شکوہ نہ لب پہ لارہاہوں

وہ پوچھتےہیں کہ کیا غم ہے
جوہنسی کہ پردےمیں چھپارہاہوں

کل کون میرے یہ اشعارپڑھےگا
جنہیں آج صفحہ قرطاس پہ لارہاہوں

Rate it:
Views: 604
28 Aug, 2012