Add Poetry

اپنی چاہت

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

ہم اپنی چاہت ایسے لوگوں پہ قربان کیوں کریں
مفاد پرست لوگوں پہ دوستی کا گمان کیوں کریں

جو دوست بناتا ہوں رقیبوں سے جا ملتا ہے
ایسے لوگوں کو ہم اپنا رازداں کیوں کریں

کیا وہ مجھے یوں ہی چاہتی رہے گی
یہ سوچ کر ہم خود کو پریشان کیوں کریں

جس نے آج تک میری محبت کا اقرار نہیں کیا
پھر اس سے ملنے کا ارمان کیوں کریں

کسی کے پیار نے چین و سکون لوٹ لیا اصغر
اب کسی اور سے محبت کا پیمان کیوں کریں
 

Rate it:
Views: 601
05 Oct, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets