اپنی ہستی مٹانا چاہتا ہوں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMمیں تمہارا پیار پانا چاہتا ہوں
اپنی ہستی کو مٹانا چاہتا ہوں
اک تمہیں ہی تو مانگا ہے جاناں
میں کب قارون کا خزانہ چاہتاہوں
مجھےصرف تمہارا ساتھ کافی ہے
میں کہاں سارا زمانہ چاہتا ہوں
ویسےتو تم سےملنا ناممکن ہے
تمہیں ملنے کا کوئی بہانہ چاہتا ہوں
میری آخری خواش بھی ذرا سن لو
میں تمہارےدل میں گھر بناناچاہتاہوں
More Love / Romantic Poetry






