مجھے آنکھوں میں سجاؤ اور اپنی سانسوں میں رکھو
میری قسمت کی لکیروں کو بھی اپنے ہاتھوں میں رکھو
اپنے حواسوں پے مجھے خوشبو کی طرح چھانے دو
اپنے شعروں میں لکھو اور اپنی باتوں میں رکھو
میرے خیالوں کو حقیقت کے سبھی پیرھن دے دو
اپنی شاموں میں لے آؤ اور اپنی راتوں میں رکھو
میں سمندر ھوں میری موجوں کو ساحل دے دو
اپنے ھونٹوں پے سجاؤ اور اپنی پیاسوں میں رکھو
میں تیرا سایہ بنوں ساتھ رہوں ھواؤں کی طرح
میرے رنگوں کو سمیٹو اور اپنے خوابوں میں رکھو