اپنے دل کا حال
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMاپنے دل کا حال میں اسےسنا نہ سکا
جسےدل نےچاہا تھا اسےپا نہ سکا
ان آنکھوںمیں دولت کےخواب تھے
میں خود کو وہاں کسی طرح بسانہ سکا
غم بھری زندگی کا یہ درد ناک حادثہ
میں لاکھ چاہتےہوئےبھی بھلانہ سکا
آج دس سال کے بعد بھی میرےدل میں
کوئی اس کی طرح اپنی جگہ بنانہ سکا
میری آنکھوں میں وہ اسی طرح بستی ہے
اسی لیے تو کوئی اوران میں سمانہ سکا
More Love / Romantic Poetry






