اپنے سر کو جھکائیں نیا سال ہے
رب سےمانگوں دعائیں نیا سال ہے
سب پرانے غم بھلائیں نیا سال ہے
آؤ خوشیاں منائیں نیا سال ہے
مت عداوت رکھو پیار دل میں رکھو
دشمنی اب مکائیں نیا سال ہے
دوست احباب ناراض کیوں ہوگئے
وعدے قسمیں نبھائیں نیا سال ہے
ماں کی خدمت کرو ہوگا راضی خدا
ماں کی پائیں دعائیں نیا سال ہے
آؤ ہم نیکی کے راستے پر چلیں
ٹھیک رستہ دکھائیں نیا سال ہے
اب دسمبر نہیں وہ گزر ہی گیا
جنوری اب منائیں نیا سال ہے
ختم مہنگائی ہو جائے گی دوستو
مت حکومت گرائیں نیا سال ہے
یاد شہزاد کرتے ہیں اکثر تمہیں
اپنے گھر لوٹ جائیں نیا سال ہے