اپنے غم کو ترتیب سے لکھا تو غزل بن گیا

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

اپنے غم کو ترتیب سے لکھا تو غزل بن گیا
اس عشق کے بعد ہر لمحہ ازل بن گیا

کنکر ماردیا تھا کسی نے ٹھہرے پانی میں
جیون تو میرا پھر بکھرتا منظر بن گیا

بے ترغیب تمناؤں نے قدم بھٹکادیئے
کہ ہر راستہ جیسے میری منزل بن گیا

زندگی کے پیمان ٹکڑے ہوئے دیکھ لئے
کوئی دل اجڑا تو کوئی سفل بن گیا

اک رُخ دکھاکر پھر اپنے رُخ سے مارنا
زمانے لیئے دیکھو کیسا شغل بن گیا

بڑا شور و غل ہے شہر میں سنتوشؔ
اپنی عصوبتوں کا بڑا تعمل بن گیا

 

Rate it:
Views: 348
08 Jan, 2011