Add Poetry

اپنے پل کو بھی وہ ہاتھوں سے نہیں جانے دیتا

Poet: M.Z By: M.Z, karachi

اپنے پل کو بھی وہ ہاتھوں سے نہیں جانے دیتا
اور ماضی کی بھی پرچھائیں نہیں پڑنے دیتا

مجھ سے الفت کی وہ باتیں تو بہت کرتا ہے
لیکن خود کو کبھی حد سے نہیں بڑھنے دیتا

دوستی مجھ سے وہ چاہتا تو ہے لیکن پھر بھی
اپنے رازوں کو کبھی مجھ پہ نہیں کھلنے دیتا

پیار دل دل میں وہ مجھ سے تو بہت کرتا ہے
اس کا اظہار مگر مجھ پہ نہیں ہونے دیتا

مجھ سے ملنے کی وہ کوشش تو بہت کرتا ہے
لیکن ملنے پہ کبھی محسوس نھیں ہونے دیتا

زندگی اس کی بھی کٹ جاتی یوں ہی میری طرح
لیکن وہ خود کو محبت نہیں کرنے دیتا

پھول کا کام ہے خوشبو سے چمن کو بھرنا
اور کانٹوں کو بھی بیزار نہیں ہونے دیتا

Rate it:
Views: 430
08 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets