Add Poetry

اپنے ہی اپنے مدار میں

Poet: Muhammad Nawaz By: Muhammad Nawaz, sangla hill

خوشیوں کی چلمنوں میں نہ غم کے غبار میں
اپنی تو ساری عمر ہے تیرے حصار میں

مرقد پہ کوئی بکھرا کوئی ہار بن گیا
پھولوں سے کوئی پوچھے کیا بیتی بہار میں

یہ حوصلہ کہاں تھا دل بد گمان کا
دنیا کو سہہ رہا ہوں تیرے اعتبار میں

فارغ ہوئی تو دیکھے گی کلیوں کو اک نظر
کھوئی ہے آنکھ ابھی تیرے نقش و نگار میں

یہ زخم تیری یاد میں جینے کی سزا ہیں
چھوڑو انہیں نہ آئیں گے تیرے شمار میں

لوگوں نے اپنے پاس سے قصہ بنا لیا
ہم پھر رہے تھے اپنے ہی اپنے مدار میں

Rate it:
Views: 745
14 Dec, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets