سر شام لوٹ آنا ہمیں اچھا نہں لگتا
تم بلاؤ ہم نہ آئیں ہمیں اچھا نہں لگتا
جب چاہتے ہیں سب ارادے توڑ دیتے ہیں
تم سے لا تعلق رہنا ہمیں اچھا نہیں لگتا
تم ملتے ہو تو کھو جاتی ہیں باتیں ساری
تمہارے سامنے بولنا ہمیں اچھا نہیں لگتا
بہت کم لوگوں کو ہم لفظوں کا بھرم دیتے ہیں
ہر اک پہ مان کر لینا ہمیں اچھا نہیں لگتا
تم رتجگے کاٹو اور ہم سکوں نیندیں سوئیں
اے زندگی تیرا یہ ضابطہ ہمیں اچھا نہیں لگتا
تم زندگی تنہا نہیں گزار سکتے ہو
تمہارا نم آنکھوں سے یہ کہنا ہمیں اچھا نہیں لگتا
تمہارے خواب کی آج ہم تمہیں تعبیر دیتے ہیں
تمہارا نارساں چہرہ ہمیں اچھا نہیں لگتا