Add Poetry

اچھی ہَوں تو پھر محبت کیوں نہیں کرتے

Poet: UA By: UA, Lahore

اچھی ہَوں تو پھر محبت کیوں نہیں کرتے
میں بَری ہوں تو عداوت کیوں نہیں کرتے

تحریک و انقلاب کے خَوگر ہو تَم اگر
پوچھتی ہَوں پھر بغاوت کیوں نہیں کرتے

کیوں اپنی چاہتوں کا دم گھوٹتے رہتے ہو
کیوں اپنے دِل پہ آپ عنایت نہیں کرتے

سب کی ضرورتوں کا اَن کو خیال ہے
بس اپنا ہی احساسِ ضرورت نہیں کرتے

رکھتے ہیں سب کی چاہتوں کو دھیان میں مگر
اپنے لئے کسی کی بھی چاہت نہیں کرتے

دم بھرتے ہیں سبھی کی محبت کا چاہتوں کا
بس ایک اپنے آپ سے اَلفت نہیں کرتے

عظمٰی عجیب طور ہے میرے رفیق کا
چاہتے ہوئے بھی ہم سے رفاقت نہیں کرتے

Rate it:
Views: 408
19 Dec, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets