اک حسن کا شاہکار دیکھا ہم نے
خود کو عشق میں گرفتار دیکھا ہم نے
بہار آتی ہے چمن مہکانے کو
بھنورے کو کلیوں پہ نثار دیکھا ہم نے
اس کی اداؤں میں شامل ہے جام محبت
اس کی آنکھوں میں خمار دیکھا ہم نے
یہ سحر اس کے حسن کا چھایا ہوا ہے
اس کی باتوں میں پیار دیکھا ہم نے