اک خوبصورت سا کام کر رہے ہیں
Poet: Roshani By: Roshani, U.A.Eاک خوبصورت سا کام کر رہے ہیں
اے محبت اک جام تیرے نام کر رہے ہیں
صبح شام ان کا نام لے کر جیتے ہیں
انکی محبت کا اعلان سر عام کر رہے ہیں
وہ کہتے ہیں وہ صرف ہمارے ہیں
ہم یہ پیغام ہواؤں کے نام کر رہے ہیں
ان کو دیکھ کر دل کو چین ملتا ہے
اس بات پر ان کی ہستی کو سلام کر رہے ہیں
More Love / Romantic Poetry






