اک دل ہی تھا وہ بھی دے دیا اُسے

Poet: faheem ur rehman faheem By: faheem ur rehman , Surjani Town Karachi

جب سے اُسے پانے کا امکان ہو گیا
جینا میرے لئے کچھ آسان ہو گیا

پہلی نظر نے اُس کی یہ ستم کیا
پیدا دِل و دِماغ میں ہیجان ہو گیا

جانا ہے جب سے اُس دلرُبا کو میں نے
خود اپنے آپ سے بھی انجان ہو گیا

شعر میرے سُن کے اُس نے یہ کہا
لو آج تُو بھی صاحبِ دِیوان ہو گیا

اک دل ہی تھا وہ بھی دے دیا اُسے
فہیم تُو تو بے سر و سامان ہو گیا

Rate it:
Views: 475
07 Sep, 2013