اک عرصے بعد آپ سے ملاقات ہوگی
Poet: ایمان شہزاد By: ایمان شہزاد, Islamabadاک عرصے بعد آپ سے ملاقات ہوگی
 یعنی ہمارے الفاظ کی آج برسات ہوگی
 
 عجب فتنہ ہے شبِ وصل کا بھی
 کہ نگاہوں سے آج قتل کی واردات ہوگی
 
 سیاہ رات کے چاند کے سامنے
 چاندنی کو آج کسی کے حسن سے مات ہوگی
 
 کچھ آپ کہیں گے, کچھ ہم سنائیں گے
 نہ جانے کیسی, شکووں بھری یہ رات ہوگی
 
 رنجشیں تو ضرور ہوں گی ..مگر
 ہماری منظورِ نظر فقط آپ ہی کی ذات ہوگی
 
 میں بھول گئی ہوں گی آپ کے ستم !
 اتنی کمزور تو نہیں میری یاداشت ہوگی
 
 کوئ بات گر بری لگے تو معاف کردینا میاں !
 اب آپ ہی کے انداز میں آپ سے بات ہوگی
More Love / Romantic Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 