گو اس نے اپنی دوستی کا حق نبھایا
لازم تھا مجھ پر بھی اس کا قرض اتارنا
مگر منظور نہ تھا اس کو یوں چرچہ اپنا
سو اس بوجھ تلے ہم کو یوں ہی دبنا تھا
فقط مراتب محفل میں قائم رہے اس کا
بھرم اس مہرباں کا ہم کو قائم رکھنا تھا
لوگ پوچھتے رہے میرے محسن کا نام
یوں ہونٹوں پر اپنے اک چپ کا پہرا رہا