اگر تمہاری یاد سے غافل ہو جاتے
Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOTاگر تمہاری یاد سے غافل ہو جاتے
ہم بھی بے وفاؤں میں شامل ہو جاتے
دعا کر کر کے ہمیں مانگتے لوگ
کاش ہم انساں سے بادل ہو جاتے
ہر صبح تجھ سے ملاقات ہوتی جاناں
کاش ہم بادِ صبا کا آنچل ہو جاتے
کتنا اچھا ہوتا اگر یہ عاشق لوگ
ہجر یار سے پہلے ہی پاگل ہوجاتے
رسم الفت نے ہی امتیاز اجازت نہ دی ورنہ
ہم بھی کسی اور کے قابل ہو جاتے
More Love / Romantic Poetry






