اگر تم نہ ہوتے
Poet: By: Uzma Ahmad, Lahoreہمیں اور جینے کی چاہت نہ ہوتی
اگر تم نہ ہوتے گر تم نہ ہوتے
تمہیں دیکھ کر تو لگتا ہے ایسے
بہاروں کا موسم آیا ہو جیسے
اگر تم نہ ہوتے اگر تم نہ ہوتے
تمہیں کیا بتاؤں کہ تم میرے کیا ہو
میری زندگی کا تمہی آسرا ہو
میں آشا کی لڑیاں نہ رہ رہ پروتی
اگر تم نہ ہوتے اگر تم نہ ہوتے
ہمیں گر تمہارا سہارا نہ ملتا
بھنور میں ہی رہتے کنارا نہ ملتا
کنارے پہ بھی تو لہر آ ڈبوتی
اگر تم نہ ہوتے اگر تم نہ ہوتے
ہر اک غم تمہارا سہیں گے خوشی سے
کریں گے نہ شکوہ کبھی بھی کسی سے
جہاں مجھ پہ ہنستا خوشی مجھ پہ روتی
اگر تم نہ ہوتے اگر تم نہ ہوتے
ہمیں اور جینے کی چاہت نہ ہوتی
اگر تم نہ ہوتے اگر تم نہ ہوتے
More Love / Romantic Poetry







