اگر وہ پھول سا چہرہ نظر نہیں آتا

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

تو پھر یہ طے ہے کہ مجھکو ہنر نہیں آتا
میرے اشعار میں گر تو نظر نہیں آتا

مجھے سمیٹنا چاہو تو یاد میں بھر لو
کہ گیا وقت کبھی لوٹ کر نہیں آتا

یہ تو بس خود فریبیاں سی ہیں محبت کی
وگرنہ چاند ندی میں اتر نہیں آتا

سنا ہے شجر کے پتے بھی بین کرتے ہیں
پرندہ لوٹ کر جب اپنے گھر نہیں آتا

حسن شاید وجود ناز سے واقف نہ ہو
جب تلک شہر میں آئینہ گر نہیں آتا

میں سوچتا ہوں کہ دنیا میری کیسی ہوتی
اگر وہ پھول سا چہرہ نظر نہیں آتا

Rate it:
Views: 674
11 Nov, 2011