اگر ہوسکے تو

PoetSadaf Ghori Submitted bySadaf Ghori
Text size

‏تمہیں جانے کی جلدی ہے
تو جاؤ ،
ہاں مگر یہ یاد رکھنا
کہ موسم بدلنے سے
اور چاند ڈھلنے سے پہلے
ادھر لوٹ آنا
چراغوں کے بجھنے سے
اور دل کی دھڑکن کے تھمنے سے پہلے
مری آس کے
کرچیوں میں بدلنے سے
لہو میری نس نس میں
جمنے سے پہلے
ادھر لوٹ آنا
اگر ہوسکے تو
مری شام ڈھلنے سے پہلے
ادھر لوٹ آنا
‏

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied