خوبصورت لوگ دیکھتا ہوں
تو پھر دیکھتا رہتا ہوں
کوئی نئی بات سنتا ہوں
تو پھر سوچتا رہتا ہوں
جب لکھنے پہ آتا ہوں
تو پھر لکھتا رہتا ہوں
ساری حسرتیں دل میں
لیے اب گھومتا رہتا ہوں
لیکن ایسا کیوں ہے کہ
کسی بھی طرف چلتا ہوں
تو منزل پہ پہچنے تک
کیوں چلتا نہیں رہتا