Add Poetry

ایک الجھا سوال ہے وشمہ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارک

ان کی یادوں کا جال ہے وشمہ
ایک الجھا سوال ہے وشمہ

یہاں دم توڑتی فضاؤں میں
زندہ رہنا کمال ہے وشمہ

زندگی کی حسین ساتھی ہے
ایک زندہ مثال ہے وشمہ

میرے محبوب مجھ سے ملنے آ
اب یہ ملنے کا سال ہے وشمہ

کوئی اس کو چرا نہیں سکتا
یہ محبت کا مال ہے وشمہ

مجھ سے میری خفا جو قسمت ہے
زندگی کی یہ چال ہے وشمہ

Rate it:
Views: 401
15 Apr, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets