Add Poetry

ایک بِن چاہے ادھورے خواب کی تعبیر بن گئی

Poet: UA By: UA, Lahore

ایک بِن چاہے ادھورے خواب کی تعبیر بن گئی
یہ میری زندگی بس ایک خاموش تحریر بن گئی

بولنا ہنسنا مَسکرانا میں تو سب کچھ بھول گئی
میں تو تیری جدائی میں ایک نئی تصویر بن گئی

میں ہنسنا بھی چاہوں تو آنکھیں نم ہوجاتی ہیں
میں تیرے ہجر میں کچھ ایسے دل گیر بن گئی

ناکردہ جرموں کی جزا بھی اپنے حصے میں آئی
جیسے رسم اَلفت نبھانا کوئی بڑی تقصیر بن گئی

عظمٰی کوئی طلب نہیں جزو آگہی میری
کہ یہ جسجتو ہی اب میری جاگیر بن گئی

Rate it:
Views: 400
07 Jun, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets