ایک تیرے آنے سے
تیرے مسکرانے سے
دل کی رت بدل گئی
دل کا موسم بدل گیا
دیکھ تیرے چہرے کی
حسیں مسکراہٹ دیکھ کر
میرے اداس چہرے پر
خوشی کا رنگ بکھر گیا
تیری حسین آنکھوں کی
چمکتی مسکان دیکھ کر
میری اداس آنکھوں میں
خوشی کا رنگ اتر گیا
دیکھ تیرے لبوں کا تبسم
تیری مسکان دیکھ کر
میرا سراپا مہکنے لگا
مسکرانے لگا
گنگنانے لگا
یوں جیسے بہاروں میں
فضا مہکنے لگتی ہے
پھول مسکراتے ہیں
کلیاں کھلنے لگتی ہیں
پنچھی گنگناتے ہیں
میرا وجود مہکنے لگا
میرا سراپا نکھر گیا
ایک تیرے آنے سے
تیرے مسکرانے سے
دل کی رت بدل گئی
دل کا موسم بدل گیا