ایک طرف ہو محبت

Poet: By: Khalid Pervez, Pasrur Saukin Wind

ایک طرف ہو محبت تو برباد کرتی ہے
دو طرف ہو محبت تو شاد کرتی ہے

بنا دیتی ہے لیلیٰ اور مجنوں کے افسانے
محبت ہی زمانے میں برپا فساد کرتی ہے

کوئی ہوتا ہے بےخبر کوئی ہوتا ہے باخبر
یہ اپنی آرزو کی ہر گھڑی فریاد کرتی ہے

بدل بدل کے رنگ دیتی ہے نگاہوں کو دھوکا
غم میں قید کسی کو غم سے آزاد کرتی ہے

جو دیتے ہیں سچی محبت کے لئے جان خالد
بعد مرنے کے بھی انہیں دنیا یاد کرتی ہے

Rate it:
Views: 873
04 Jan, 2009