غم ہجر میں تمہاری یاد آتی رہتی ہے
جانے انجانے دل ہمارے دکھاتی رہتی ہے
کہتی ھے تمہارا پیچھا ہرگز نہیں چھوڑوں گی
ایک بن بلا ئے مہمان کی طرح ستاتی رہتی ہے
ایک تو زخم دل کے بھرے نہیں بھرتے
اور دنیا مزید نمک اور چھڑکاتی رہتی ھے
ایک میں اکیلا نہیں گرفتار اسکے عشق میں
ایک دنیا اس کی چاھت کا دم بھرتی رہتی ھے