اے خدا کچھ ایسامیرا مقدر کر دے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghaham

اےخدا کچھ ایسامیرا مقدر کردے
اس کےدل میں میراگھر کردے

جواسےدیکھنےکی تمنانہ کریں
میری ان آنکھوں کوپتھرکردے

اب اور دوری سہی نہیں جاتی
انتظار کی گھڑیاں مختصرکردے

مجھےاس سےکتنی محبت ہے
اس بات سےاسے باخبر کردے

میرے مولا اسےسدا سلامت رکھنا
چاہے تو اصغر کو دربدر کر دے
 

Rate it:
Views: 405
13 Jul, 2018