اے شمح کیا حالت بنائی ہے پروانے کی

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

اےشمح کیا حالت بنائی ہےپروانے کی
اب اسےہمت نہیں مزید ڈانٹیں کھانےکی

اپنے ہاتھوں کی لکیریں گر پڑھ سکتا
پھر خطا نا کرتا تجھ سےدل لگانے کی

تیرے سوا کوئی اور دل کوبہاتا نہیں
ہزار بار کوشش کی ہےاسےسمجھانےکی

تم سے بھی خطائیں سرزد ہوتی رہتی ہیں
مگر اپنی عادت نہیں ہے بات جھٹلانے کی

ہم ظلم وستم سہنے کے عادی نہیں ہیں
اب ہمت کروں گا تجھے بھول جانے کی

Rate it:
Views: 369
11 Jun, 2011