اے مارچ اس سال کی طرح
ہر سال یوں ہی آنا
بھیگے بھیگے موسم
یہ بھینی بھینی سردی
مسکراھٹوں کے آنچل
قدم بہ قدم ھمدم
آنکھوںمیںسما کے
جھٹ سے کھو جانا
کبھی گرم گرم کرنیں
کبھی سرد سرد راتیں
خود ہی روٹھ جانا
پھر خود ہی منانا
اے مارچ اس سال کی طرح
ہر سال یوں ہی آنا
جاتے جاتے پر تم
اک وعدہ کرتےجانا
اب کے بار آؤ تو
یہ رنگ بھی سب لے آنا