Add Poetry

اے میرے وطن میری امیدوں کے سہارے

Poet: Taj Rasul Tahir By: TAJ RASUL TAHIR, Islamabad

اے میرے وطن میری امیدوں کے سہارے
تو شاد رہے ، شاد سدا ، دل ہے پکارے
ہر رنگ تیرے حسن کا نکھرے گا ہمیشہ
ہر روز تیرا عید سا گزرے گا ہمیشہ
تو رونق امروز رہے پیش ہمارے
اے میرے وطن میری امیدوں کے سہارے
تجھ جیسا نہیں خطہ کہیں اور جہاں میں
ہر ذرہ تاباں ہے ترا دشت و مکاں میں
دامن ہے تیرا یا ہیں فلک ،چاند ستارے
اے میرے وطن میری امیدوں کے سہارے
تو شاد ، سدا شاد رہے
تقدیر تری خوب سنور جائے گی اک روز
یہ کالی گھٹا خود ہی بکھر جائے گی اک روز
دیکھیں گے وہ پھر سے ترے پر کیف نظارے
اے میرے وطن میری امیدوں کے سہارے
تو شاد ، سدا شاد رہے
تو پیروں فقیروں کی دعاؤں کا صلہ ہے
تو داتا و غازی و قلندر کی عطا ہے
سب تیرے مکیں بھی ہیں ہمیں جان سے پیارے
اے میرے وطن میری امیدوں کے سہارے
تو شاد ، سدا شاد رہے
اب تیرے عدو خود ہی لرزتے ہیں جہاں میں
کیا دھوم مچی ہے تیرے غوری کی جہاں میں
شاہین و حطف ہیں تیری عظمت کے اشارے
اے میرے وطن میری امیدوں کے سہارے
تو شاد ، سدا شاد رہے
سطوت کا تیری بیڑہ اٹھایا ہے سبھی نے
دانشور و مشاق و ہنر مند و جری نے
قدرت نے تجھے کیسے جواں بخشے ہیں پیارے
اے میرے وطن میری امیدوں کے سہارے
تو شاد ، سدا شاد رہے
جہلم ہو یا چاغی تیر ا ہر ذرہ نگینہ
خیبر سے گوادر میرے ارماں کا سفینہ
بے خوف رہنما ہیں سبھی شیر ہمارے
اے میرے وطن میری امیدوں کے سہارے
تو شاد ، سدا شاد رہے
ہر فردِ سپاہ غیرتِ ملی کی نشانی
جس نے تجھے دلوایا نیا جوش و جوانی
اللہ اسے ہر گام رکھے ساتھ ہمارے
اے میرے وطن میری امیدوں کے سہارے
تو شاد ، سدا شاد رہے
تو دیس ہمارا ہے مگر پیارا ہے سب کو
اس امہ مسلم میں فقط تارا یے سب کو
اغیار بھی اب آتے ہیں نزدیک ہمارے
اے میرے وطن میری امیدوں کے سہارے
تو شاد ، سدا شاد رہے
طاہر تیری آغوش میں آزاد ہے لیکن
کشمیر میں باسی تیرا ناشاد ہے لیکن
اک روز تو سب تیرے ہی ہو جائیں گے پیارے
اے میرے وطن میری امیدوں کے سہارے
تو شاد ، سدا شاد رہے دل ہے پکارے

Rate it:
Views: 416
07 Jun, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets