Add Poetry

بارش کا گیت

Poet: نوید رزاق بٹ By: نوید رزاق بٹ, Sweden

اِن بھیگی بھیگی آنکھوں سے ہم چپکے چپکے بولیں گے
سب بھُولے بھالے رازوں کو ہم دھیرے دھیرے کھولیں گے

پھر ٹِپ ٹِپ آنسو ٹپکیں گے اور رِم چھم بارش برسے گی
اِس دل کی کہانی کہنے کو ہر دھڑکن دھڑکن ترسے گی

پھر گلشن گلشن گونجے گی آواز میری فریاد میری
کانٹوں میں چھپےُ گا غم تیرا، پھولوں میں مہکتی یاد تیری

پھر پنچھی بن بن جائیں گے اور میرے گیت سنائیں گے
جو بھول گیا ہے وعدے تُو، پھر تجھ کو یاد دلائیں گے

Rate it:
Views: 343
03 Sep, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets