بارش کی پہلی بوند اسکے چہرے سے پھسلتی ہوئی اسکی ٹھوڑی کے ڈمپل میں جم جاتی ہے اور میں اسکی ناک کی چمکتی ہوئی لونگ کو دیکھتے ہوئے سوچتا ہوں کہ ان دونوں چمکتے موتیوں کے درمیاں اسکے ہونٹ کتنے خوبصورت ہیں